

This article is more than 1 year old
ہم آسٹریلین سرزمین کے روایاتی مالکان کو تسیم کرتے ہیں
ہم اس سرزمین ، آسمان اور آبی گزرگاہوں کے روایتی مالکان کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں اور ماضی اور حال کے بزرگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
تاریخِ اشاعت 3/07/2023 8:01am بجے
شائیع ہوا 5/07/2023 پہلے 10:08am
ذریعہ: SBS
Image: - (Julia Esteve/Getty Images)
اس سرزمین کی روایئتی ملکیت کا اعتراف عام طور پر عوامی اور نجی تقریبات میں تقاریر اور میٹنگوں میں تعارف یا استقبال سے پہلے کیا جاتا ہے۔ یہ اس ملک کے روایتی مالکان کو پہچاننے کا ایک طریقہ ہے جہاں یہ تقریب منعقد ہو رہی ہوتی ہے۔
SBS آڈیو کے اردو زبان کے تمام پروگرام بھی اسی اعتراف کے ساتھ شروع ہوتے ہیں۔
ہم مقامی باشندوں اور ٹارس آئی لینڈرز افراد کے ملک سے تعلق کو تسلیم کرنے اور ماضی اور حال کے مقامی بزرگوں کے احترام میں ایسا کرتے ہیں۔
یہ اس بات کو تسلیم کرنے کا ایک طریقہ بھی ہے کہ آسٹریلیا ایک ایسی سرزمین ہے جہاں کی خودمختاری مقامی افراد کو کبھی نہیں دی گئی ۔
سرزمین کے اعتراف کے لیے کوئی مخصوص الفاظ نہیں ہیں اور کوئی بھی اسے پہنچا سکتا ہے۔
یہ اعتراف روایتی مالکان اور ٹوریس جزیرے کے باشندوں کی طرف سے بیان کیا جاتا ہے۔سکچھ افراد کو روایتی مالکان کی جانب سے اپنے ملک میں آنے والوں کو خوش آمدید کہنے کی اجازت دی گئی ہے۔
مندرجہ ذیل الفاظ سرزمین کے مالکان کے اعتراف کی ایک مثال ہے:
ہم اس سرزمین ، آسمان اور آبی گزرگاہوں کے روایتی مالکان کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں اور ماضی اور حال کے بزرگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم دنیا کی قدیم ترین اس ثقافت کو سراہتے ہیں جو تسلسل کے ساتھ آج بھی برقرار ہے۔
LISTEN TO

Acknowledgement of Country in Urdu
00:23
Learn more about the Acknowledgement of Country

How to Acknowledge Country in a meaningful way
شئیر